ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / کاروار: اخبارات سماجی انصاف،غربت اور ناخواندگی کو ترجیح دیں: پتریکا بھون کے افتتاح پر وزیر دیش پانڈے

کاروار: اخبارات سماجی انصاف،غربت اور ناخواندگی کو ترجیح دیں: پتریکا بھون کے افتتاح پر وزیر دیش پانڈے

Fri, 26 Jan 2018 20:17:14    S.O. News Service

کاروار:26/ جنوری (ایس اؤنیوز)جمہوری نظام میں میڈیا ایک ہتھیار کی مانند ہے ، ملک ومعاشرے کی ترقی کے لئے اس کا استعمال کرتے ہوئے سماجی انصاف کو یقینی بنانے کے لئے کام کرنے کی ضلع نگراں کار وزیر آر وی دیش پانڈے نے صلاح دی۔

وہ یہاں نوتعمیر شدہ پتریکا بھون (اخباری ہال )کا افتتاح کرنےکے بعد خطاب کررہے تھے۔ وزیر موصوف نے کہاکہ میڈیا کسی کے چہرے ، کسی کی ذات، دھرم دیکھ کر خبروں کو لکھنا اور لکھانا صحیح نہیں ہے۔ دہوں پر محیط میری سیاسی زندگی میں کبھی اس طرح کا کوئی کام نہیں کیا ، جس خبر کا سچائی سے کوئی تعلق ہی نہیں ہے اس کو شائع کرتے ہیں تو جمہوریت کمزور ہوتی ہے، جس کے نتیجے میں میڈیا پر عوام کا اعتماد بھی کمزور ہونے کی بات کہی۔ اخبارات اور اخبارنویسوں کو سیاسی ہنگامہ خیزی ، پارٹیوں کی تبدیلی جیسی خبروں کو اہمیت نہ دیں بلکہ غربت ، ناخواندگی ، سماجی انصاف پر مبنی خبروں کو اہمیت دینے کی صلاح دی۔

کسی بھی کارنامے کو ایک شخص کٹھن محنت و مشقت کے بعدہی انجام دیاجاتاہے ، لیکن اس کو ٹی آر پی کے لئے قربان نہیں کرنا چاہئے۔ موجودہ دنوں میں ترقی جات کاموں کی خبروں کو ترجیح دینی چاہئے، جس سے ایک معاشرے کی تشکیل کا کام ہونا چاہئے ، جمہوریت کو مضبوط بنانے کا کام کرنے کی اپیل کی۔ رکن اسمبلی ستیش سئیل نے خطاب کرتے ہوئے عمارت کی تعمیر کے لئے ضرور ی 5لاکھ روپئے کی امداد منظور ی کے لئے کوشش کئے جانے کا تیقن دیا۔ ڈپٹی کمشنر ایس ایس نکول ، ایڈیشنل ڈی سی ایچ پرسنا، ضلع پنچایت ایگزکیٹیو آفیسر کے چندر شیکھر نایک، ضلع پنچایت صدر جئے شری موگیر، جرنلسٹ اسوسی ایشن کے صدر ٹی بی ہریکانت ، کرناٹکا جرنلسٹ یونین کے ضلع صدر منجوناتھ وغیرہ موجود تھے۔

WhatsApp_Image_2018-01-26_at_8_12_56_PM.jpeg


Share: